پٹنہ، 18؍اکتوبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آرجے ڈی کے چیئرمین لالو پرساد یادو نے بی جے پی سربراہ امت شاہ کے بیٹے جے شاہ کے بہانے وزیراعظم نریندر مودی سے کئی سوال پوچھے ہیں۔ لالو نے پوچھا کیا وزیراعظم جی کی مہم ، اب ’بیٹی پڑھاؤاور بیٹی بچاؤ‘کو جگہ’بیٹا بچاء‘ ہوگیا ہے۔ لالو نے جے شاہ سے جڑے معاملہ میں پی ایم مودی سے پوچھا ہے ۔ وزیراعظم جی نہ کھائیں گے اور کھانے دیں گے۔کے نعرے کا کیا ہوا۔جب انہوں نے بتایا گیا کہ جے کے والد اور بھارتی جنتا پارٹی کے سربراہ امت شاہ نے اس معاملہ میں سفائی پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ بھی غلط نہیں ہوا ہے ،تو لالونے سوال کیاکہ وہ (شاہ)کو کلین چٹ دینے والے کون ہوتے ہیں۔
آر جے ڈی سربراہ نے کہا کہ جس وقت زمین کے بدلے جب ہوٹل کا معاملہ ہوا تب تیجسوی یادو نابالغ تھے لیکن اس کے باوجود انہیں نہ صرف ملزم بنایا گیا بلکہ انہیں نوٹس پر نوٹس دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جے شاہ کے معاملہ میں سی بی آئی جانچ کیوں شروع نہیں کر رہی ہے۔ لالو یادونے دعویٰ کیا کہ اگر اس معاملہ کی جانچ ہوگی تو ایک نہیں کئی غلطیاں سامنے آئیں گی۔ جے شاہ کے معاملے پر لالو میڈیا پر بھی الزام لگانے سے نہیں چوکے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا بھی جان بوجھ کر اس خبر کو دکھانے سے بچتا ہے۔ انہو ں نے پوچھا جب بھی میں اس معاملے پر وار کرتا ہوں تو آپ لوگ کیوں کاٹ دیتے ہیں۔
غور طلب ہے کہ ذرائع کے مطابق بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد جے شاہ کی کمپنی کا ٹرن اوور اچانک کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ اس معاملے کے سامنے آنے کے بعد کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے پریس کانفرنس کرکے جانچ کا مطالبہ کردیا۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر یشونت سنہا نے بھی اس معاملے میں امت شاہ کو نشانے پر لیا۔